• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی حکومت کی جان جہانگیر ترین کے ہاتھوں میں ہے، احسن اقبال

نارووال( نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ میں سکینڈل بنائے ہیں، عمران خان کی حکومت کی جان ترین کے ہاتھوں میں ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو احسن اقبال نے کہا این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے۔ عمران خان کی حکومت کی جان ترین کے ہاتھوں میں ہے، حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ ترین کی جیب میں ہے۔ ترین جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دینا تو کس کو دینا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ میں سکینڈل بنائے ہیں، آٹا چینی ادویات تیل سمیت دیگر سکینڈل بنائے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے حد کر دی کہ اس نے عید کا بھی سکینڈل بنا دیاعید کے موقع پر حکومت نے جس طرح غیر شفاف طریقے سے اعلان کیا ہے بد انتظامی نااہلی پر ایک اور مہر لگا دی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر شہباز شریف کا نام ایک سی ایل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈال کر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا ہے۔ شہباز کانام ای سی ایل میں ڈال کر حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کو کور آپ دے رہی ہے۔

تازہ ترین