• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدکے روزامام بارگاہ میں ماتمداری کے وقت کے تنازع پر دوگروپوں میں کشیدگی اورفائرنگ پرمقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) امام بارگاہ میں ماتم داری کے وقت کے تنازع پر عیدکے روزدوگروپوں میں کشیدگی اورفائرنگ پرمقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ چونترہ کو کانسٹیبل شکیل آفتاب ڈی ایف سی نے بتایاکہ بسلسلہ لاء اینڈ آرڈر و سپیشل ڈیوٹی عید گاہ ہائے و امام بارگاہ ہائے کے سلسلہ میں علاقہ تھانہ میں موجود تھا کہ محرر تھانہ نے پونے تین بجےدن اطلاع دی کہ موضع گاہی سیداں میں امام بارگاہ کے تنازعپر ہوائی فائرنگ کی اطلاع ہے جس پر میں فوری جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا کہ فریق اول کے سید حسنات حیدر ، سید جابر حسین شاہ ، نذیر حسین شاہ ، عامر شاہ ، عزت عباس شاہ اور فریق دوئم کے مطیع الحسنین ، سید وقار شاہ ، امجد علی شاہ ، نثا ر علی شاہ ، آغا حسین وغیرہ آپس میں امام بارگاہ میں ماتم داری کے وقت کے تنازعپر جھگڑا کررہے تھے ۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں سخت کشیدگی پائی گئی۔
تازہ ترین