• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال کی فلسطینی بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیئے

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 10ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، محلے اُجڑ گئے، بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔بےگھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اکثر علاقوں کی بجلی بند کردی گئی، پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائل لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، آج حملوں میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تازہ ترین