• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، تحقیقات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد

پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو سونپ دیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کو جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور انہی ںساتھ ہی معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


حکومت پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہدایت دی ہے کہ اسکینڈل کی انکوائری کمیٹی میں ماہرین کو بھی شامل کیا جائے تاکہ کرپشن کرنے والے انجام سے بچ نہ سکیں۔

ترجمان صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے تمام کرداروں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین