• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو شاعر و ادیب دانشور و صحافی سلیم راز انتقال کرگئے

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )پشتو زبان کے معروف ترقی پسند شاعر ٗ ادیب صدارتی ایوارڈ یافتہ،انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے سابق صدر، عالمی پشتو کانفرنس کے چیئرمین، معروف بزرگ ترقی پسند، انقلابی شاعر،،دانشور، صحافی اور نقاد سلیم راز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے مرحوم کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے موضع سکڑ دوابہ میں سپردخاک کردیا گیا۔وہ کافی دنوں سے علیل تھے، انہیں سینے اور سانس کی تکلیف تھی اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے،جو گزشتہ روز 82 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ان کی نمازہ جنازہ سکڑدوابہ میں ادا کی گئی ،جس میں صوبہ بھر کے ہزاروں شعراء وادبا،مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی سلیم راز 29 مارچ 1939ء کو پولیس افسر ملک امان خان کے ہاںگائوں ’’ سُکڑ دوابہ‘‘(چارسدہ) میں پیدا ہوئے، جبکہ شناختی کارڈ میں ان کی پیدائش کا سال مارچ 1944درج ہے مرحوم کا اپنا اصل نام محمد سلیم تھا سلیم راز کے اجداد کا تعلق ضلع بٹگرام( ہزارہ) کے علاقہ’’ ٹیکری‘‘ سے ہے اور قبیلہ یوسف زئی کے ذیلی شاخ ملکال(عثمانی)میں شمار ہوتے ہیں۔ سات بہن بھائیوں میں وہ دوسرے نمبر پر تھے۔

تازہ ترین