• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین پر حملے، جنرل اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو طلب

فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں اور 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکون بوزکیر نے اجلاس کی طلبی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

جنرل اسمبلی کا اجلاس عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل ممبر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور کوئی ٹھوس ردعمل سامنے نہ آ سکا تھا۔

چینی وزیرخارجہ کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔

تازہ ترین