• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس، پچھلی تاریخوں میں الاٹمنٹ کی مزید فائلیں ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے میں بوگس و پچھلی تاریخوں میں مزید فائلز ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئیں۔ سی ڈی اے میں بوگس اور پچھلی تاریخوں میں غلط الاٹمنٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد سی ڈی اے کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے انکوائری کی تھی انکوائری میں بوگس کلیم اور پچھلی تاریخوں میں الاٹمنٹ کے دستاویزی ثبوت ملے تھے تاہم اس ضمن میں ایف آئی اے نے پہلے ہی ایک مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ سی ڈی اے کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی پر مزید پینتیس فائلیں ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہیں جن میں مختلف سیکٹر کی فائلز شامل ہے۔ یاد رہے کے سابق ڈی ڈی جی لینڈ اسلام شاہ اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں کہ انکے غلط دستخطوں سے بہت سی فائلز پر جعلی الاٹمنٹ کی گئی ہے۔
تازہ ترین