• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ آتشزدگی ٗلاکھوں کا سامان خاکستر

پشاور(کرائم رپورٹر)پشتخرہ پولیس اسٹیشن کے سامنے لکڑی گودام میں اچانک آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا نقصان جبکہ چار افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے پشتخرہ پولیس اسٹیشن کے سامنے لکڑی گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوری گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقع کئی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی 2 فائر ویکل ، ایک واٹر بوذر اور 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں پیشہ وارانہ طریقے سے50 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر طور پر قابو پا لیا،اس دوران آگ بجاتے ہوئے 4 افراد معمولی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ایمبولینس میں فرسٹ دے کر موقع پر فارغ کر دیا ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی بروقت کارروائی سے مزید دوکانوں کو نقصان سے بچا لیا۔
تازہ ترین