• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے، اماراتی بورڈ کی تصدیق


امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے میچز ابوظبی میں ہونے کی تصدیق کردی۔ 

ذرائع کے مطابق ای سی بی کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنل معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرے گا۔


ای سی بی کا کہنا ہے کہ فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اضافی اخراجات کا سامنا ہے، معاملات طے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی ہے۔

تازہ ترین