• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کسی اور ملک میں کرانا پاکستان کرکٹ کیلئے نقصان دہ ہو گا، خالد محمود

لاہور(جنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اور ملک میں بقیہ میچز کرانا پاکستان کرکٹ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہاکہ پی ایس ایل کی بتدریج ملک میں واپسی بڑی خوش آئند بات ہے، رواں سال چھٹے سیزن کے میچ بھی بڑی دلچسپی کا مرکز بن رہے تھے مگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے سبب ایونٹ ہی ملتوی کرنا پڑا، پاکستان میں حالات بھارت کی نسبت بہتر اور انتظامی امور میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی میں لیگ کو مکمل کیا جا سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لیگ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے تھے تب بھی متاثرین کو الگ کرتے ہوئے زیادہ احتیاط برتنے کیساتھ باقی میچز کا انعقاد ممکن تھا، بہرحال اس حوالے سے رپورٹ تو سامنے آئی نہیں، ہو سکتا ہے کہ مسائل بڑے ہوں جن کی وجہ سے ایونٹ جاری رکھنا ممکن نہ رہا ہوں تاہم اس حوالے سے بورڈ حکام ہی بہتر جانتے ہیں۔

تازہ ترین