• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگین آلتان کے نئے تاریخی ڈرامے ’بارباروس‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا

سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والے تاریخی ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردارادا کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نےاپنے نئے تاریخی ڈرامہ سیریل ’بارباروس‘ کی شوٹنگ کے آغاز کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اداکار انگین آلتان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک کلپ بورڈ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے نئے تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ کا نام اور اس کی شوٹنگ کے آغاز کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار انگین آلتان تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ میں خير الدين پاشا کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

خير الدين پاشا ایک ترک قزاق تھے جوکہ سلطنت عثمانیہ کی بحری افواج کے سربراہ مقرر ہوئے تھے اور کئی دہائیوں تک بحیرہ روم میں بحری فتوحات سے انہوں نے اپنی طاقت کی دھاک بٹھائے رکھی تھی۔

شائقین اداکار انگین آلتان کے اس نئے ڈرامے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین