• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن کا منال اور احسن پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے کر اُن کے منہ بند کردیے۔

حال ہی میں منال خان اور اداکار احسن محسن کی بات پکّی ہوئی ہے جس کی تصویریں دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔


منال خان اور احسن محسن کی تصویروں پر جہاں اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں کچھ صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی پر تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔

ناقدین کی تنقید پر منال خان اور احسن محسن تو خاموش رہے لیکن اُن کا ساتھ دینے کے لیے اُن کی بہن اور اداکارہ ایمن خان میدان میں آگئیں۔

ایمن خان نے صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب اپنا منہ بند رکھیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’تنقید کرنے کے بجائے منال اور احسن کو اُن کی نئی زندگی کے لیے مبارکباد اور دُعائیں دیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’خوشی کے موقع پر منفیت پھیلانا بند کریں۔‘

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

تازہ ترین