خوبرو اداکارہ ایمن خان نے بہن منال خان کے منگیتر احسن محسن کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے۔
اس ضمن میں ایمن خان نے سوشل میڈیا سائٹ سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا اور اسٹوری میں اپنی بہن منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی کی تصویر شیئر کردی۔
ایمن خان نے تصویر کے کیپشن میں احسن محسن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو ہماری فیملی خوش آمدید۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’میں تُم دونوں کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں۔‘
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’وہ اپنی بہن منال خان کو بہت زیادہ یاد کریں گی۔‘
ایمن خان کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہورہا ہے کہ وہ اپنی جڑواں بہن منال خان سے بہت زیادہ محبت کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔
احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔