• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز نے دُنیا کے کونسے جھوٹ سے پردہ اُٹھا دیا؟

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے دُنیا کے سب سے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھادیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور اپنی دلچسپ پوسٹس سے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پُرکشش اداکار عمران عباس کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں نعمان اعجاز سیاہ رنگ کا اور عمران عباس نے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ دونوں اداکاروں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ ’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ والا جھوٹ ایک طرف۔‘

اداکار نے کہا کہ ’آج کی اس دُنیا میں تو صورت ہی دیکھ کر رشتے بنائے جاتے ہیں۔‘

اُنہوں نے عمران عباس سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’طویل عرصے کے بعد آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ ’عمران عباس کی روح اور شخصیت بہت خوبصورت ہے، اللّہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے۔‘

اس سے قبل  نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک سانسیں چل رہی ہیں اُن سے ملاقات کرلیا کریں۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

تازہ ترین