شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سانسیں چل رہی ہیں اُن سے ملاقات کرلیا کریں۔
نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سڑک پر موجود ہیں جہاں بہت سی گاڑیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے تصویر کو ایک دلچسپ اور معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب تک زندہ ہوں تو مجھ سے ملاقات کرلیا کرو کیونکہ اگر میں مرنے کے بعد ملنے آگیا تو سب کو پتا لگ جائے گا۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’لہٰذا! براہِ کرم پیچھے مُڑ کر وقت ضائع نہ کریں بلکہ آگے بڑھیں۔‘
نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو سلامت رکھے۔‘
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔
اس سے قبل نعمان اعجاز نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے عیدالفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ فلسطین دُنیا سے مٹ نہیں سکتا۔
اُنہوں نے کہا تھا کہ اس دُنیا اور فلسطین سے انتہائی افسوسناک اذیت اور اجتماعی قتل و غارت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔