• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ


وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کااستقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید