• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ٹیکس محتسب کا انٹرسٹمنٹ سکیم کے تحت سہولت کے غلط استعمال کا نوٹس

اسلام آباد( تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر ) وفاقی ٹیکس محتسب نے انٹرسٹمنٹ سکیم کے تحت جیولری ، سونےاور قیمتی دھاتوں کی درآمداور برآمد میں سہولت کے غلط استعمال کا سوموٹو نوٹس لے لیا ، انٹرسٹمنٹ سکیم کے تحت 10کروڑ 93لاکھ 90ہزار روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے مزید 14کروڑ28لاکھ50ہزار ڈالر ( 22ارب روپے )کی ریکوری کی ہدایت کی ہے، وفاقی ٹیکس محتسب نےایف بی آر اور ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ جیولری ، سونے ، قیمتی دھاتوں کی درآمد اور برآمد میں دی جانیوالی سہولت کے غلط استعمال پر ملوث افسران ، محکموں ، درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کیخلاف انکوائر ی شروع کی جائے کیونکہ اسکے غلط استعمال سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، وفاقی ٹیکس محتسب کی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ اربوں روپے مالیت کے سونے کو برآمد ہی نہیں کیا گیا اوراسکے بدلےسونے کو درآمد بھی نہیں کیا گیا اور جعلی فارم ای جمع کرایا گیا ، ایف ٹی او کی کارکردگی جائزہ میں بتایا گیا کہ 17برآمد کنندگان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جنہوں نے تین کروڑ 45لاکھ روپے مالیت کی برآمدی جیولری کو درآمد کیا ، ایف ٹی او کو بتایا گیا کہ وزارت تجارت نے اس حوالے سے مارچ 2021میں ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ اسکے غلط استعمال کو مستقبل میں روکا جائے ، ایف ٹی او نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ملوث افسران اور افراد کیخلاف مجرمانہ کیس دائر کیے جائیں ، رپورٹ کے مطابق برآمد کنندگان اور درآمدکنندگان نے2008سے 2018 کے دوران اس سہولت کا غلط استعمال کیا ۔
تازہ ترین