• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے غیر شادی شدہ افراد کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت عبایہ زیب تن کیا ہوا ہے۔


ثناء خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’غیر شادی شدہ افراد کو ایسے میاں بیوی کی سعادت نصیب ہو جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے۔‘

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’شادی شدہ جوڑوں کو خوشی، مسرت اور سکون عطا ہو۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمام شادی شدہ جوڑوں کو نیک اولاد سے نوازے جو اُن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں گے۔‘

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

تازہ ترین