موبائل ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اور اس ریس میں آگے رہنے کے لئے مختلف موبائل برانڈز فیچرز اور ٹیکنالوجی کو جدید سے جدید تر بنانے کی کوشش میں ہیں۔ روز مرہ معاملات کے لیے ٹیلی فونک رابطہ قائم رکھنا ہو یا ملٹی میڈیا کا استعمال ہو۔ گیمنگ کا بڑھتا ہوا رجحان ہو یا فوٹو گرافی کاشوق، ایک جدید اور شاندار فیچرز والا اسمارٹ فون بلا شبہ اس جدید دور میں ہر شخص کی ضرورت ہے ۔
پاکستان میں مڈ رینج اسمارٹ فونز کیٹگری میں تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈ ٹیکنوموبائل نے اپنی اسپارک سیریز میں ایک اور شاندار اسمارٹ فون کا اضافہ کیا ہے۔ Spark 7Pro ایک گیمنگ اسمارٹ فون ہے۔ جس کی خصوصیات میں گیمنگ پروسیسر MediaTek Helio G80 سب سے نمایاں ہے، اب ٹیکنو صارفین ایک مناسب قیمت کے اندر رہتے ہوئے PUBG اور FreeFire جیسے گیم بھی بغیر کسی خلل کے کھیل سکتے ہیں۔
شاندار گیمنگ کے تجربے کو مسلسل اور مذید دلچسپ بنانے کے لئے Spark 7Pro میں 5000mAh کی بڑی بیٹری بھی فراہم کی گئی ہے۔ جس سے بار بار چارجنگ کی ٹینشن کے بغیر گیمنگ سیشن جاری رہ سکتے ہیں۔ اور 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ ٹچ ریسپونس کو مؤثر اور تیز بنائے گا۔
Spark 7Pro صرف ایک گیمنگ فون ہی نہیں بلکہ اسکے AI Triple 48MP کیمرہ کے ساتھ بہترین کوالٹی اور مذید تفصیلی تصاویر سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ٹیکنو موبائل کی جانب سے Spark 7Pro کی ریٹیل مارکیٹ سے خریداری پر 1000 روپے کے ڈسکائونٹ کے ساتھ 1000 LEDs کی حیرت انگیز قرعہ اندازی کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ شاندار آفر 3 جون تک محدود ہے۔ مڈ رینج میں Spark 7Proایک مکمل گیمنگ پیکج ہے۔
Spark 7Pro کی کامیاب سیلز کے بعد اب صارفین کی نظریں ٹیکنو موبائل کی اگلی لانچ کی جانب ہیں۔ کیا اسپارک سیریز کو ہی جاری رکھا جائے گا ،یا کوئی اور شاندار اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے ٹیکنو موبائل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں ۔