• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت : 3 روزہ ادبی میلے پاکستان لرننگ فیسٹول کی تقریبات جاری


گلگت میں بچوں کے لیے 3 روزہ ادبی میلے پاکستان لرننگ فیسٹول کی تقریبات جاری ہیں۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد اور اولین ادبی میلے کے انعقاد کا مقصد کیا ہے اور اس سے بچوں کو کیا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ۔

جی بی انتظامیہ،محکمہ تعلیم اور ادارہ تعلیم و آگہی کے زیر اہتمام مختلف نجی و سرکاری اداروں کے اشتراک و تعاون سے منعقد ہونے والے تین روزہ ادبی میلے کا افتتاح چیف سیکرٹری جی بی کیپٹن(ر) محمد آصف نے کیا۔

اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد کورونا کی تیسری لہر کے بعد اسکولوں کے کھلنے کا جشن منانا اور طویل عرصے بعد واپس آنے والے بچوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔

میلے میں طلبہ و طالبات،سپیشل بچوں اور ان کے والدین اور ہنرمند خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ بھی شریک ہیں۔