• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جاملے

بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جا ملے، بنوں خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نےقبول کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے دیگر دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، حافظ گل بہادر گروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا، اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری بنوں میں فتنہ الخوارج نے حملہ کیا تھا، اس حملے میں میجر عدنان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

میر علی سمیت شمالی اور جنوبی وزیرستان میں متعدد حملوں کی ذمہ داری اس گروپ نے قبول کی، ان حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری بھی افغانستان سے کی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر سمیت فتنہ الخوارج کے مرکزی سرغنے افغانستان میں موجود ہیں، دہشت گردوں کی موجودگی افغان سرزمین کے دہشتگردی کیلئے استعمال کا ثبوت ہے، دہشتگردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے مربوط نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید