• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹر نے امریکا کا جاپان پر ایٹم بم گرانا درست قرار دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی سینیٹر لنزے گراہم غزہ کی تباہی پر اسرائیل کا دفاع کرنے لگے، انہوں نے غزہ جنگ کا دوسری جنگ عظیم سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو اسرائیل نے زمین بوس کر کے کچھ غلط نہیں کیا۔

امریکا میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا غزہ کی تباہی مسیحی اقدار سے مطابقت رکھتی ہے؟ جس پر سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا قائل نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم میں امریکا نے جرمن شہریوں کا خیال تک نہیں کیا تھا، جنگ میں تباہی ہوتی ہے اور امریکا ایسا کرچکا ہے۔

لنزے گراہم نے کہا کہ امریکا برلن اور ٹوکیو کو دوسری جنگ عظیم میں مکمل زمین بوس کرچکا ہے، جاپانی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایٹم بم گرانا درست تھا۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جو کچھ غزہ میں کیا، جو بھی اسرائیلی رہنما ہوتے تو یہی کرتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید