• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانیں کھلی رکھنے کے معاملے پر تاجر 2 گروپوں میں بٹ گئے


کراچی میں کورونا کی بلند شرح بھی تاجروں کو ایک نہ کرسکی، دو گروپوں میں بٹ گئے۔

تاحر ایکشن کمیٹی نے پیر تک کاروبار شام چھ بجے تک بند کرنے کی حکومت کی بات مان لی۔ جبکہ تاجر الائنس نے انکار کردیااور آج سے ہی کاروبار آٹھ بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزير ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پیر کو این سی اوسی کا اجلاس ہے، تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اگر تاجروں کے ساتھ زیاتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

 نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ بھی 6 بجے کے بعد بند ہونا شروع ہوگئیں جبکہ صدر الیکٹرانکس مارکیٹ اور جامع کلاتھ مارکیٹ اور اطراف کی دکانیں کھلی رہیں۔

تازہ ترین