• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے MPA کیخلاف پیسکو کی پولیس کو درخواست


خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبر فضل الٰہی کے زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے اور بجلی بحال کرنے پر پشاور الیکٹرک سپلائی (پیسکو) حکام نے پولیس کو درخواست دے دی۔

پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی میں پیسکو حکام نے ایم پی اے کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دیدی ہے، درخواست میں ایم پی اے فضل الٰہی سمیت 25 افراد پر مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر رہائشی فیڈر کا لوڈ کمرشل فیڈر پر ڈال دیا اور کمرشل فیڈر پر لوڈ کم کرنے کے لیے پیسکو اہلکار کو نہیں چھوڑا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ا یم پی اے نے 400 افراد کے ساتھ گرڈ اسٹیشن کے ساتھ رنگ روڈ کو بھی بند کیا، اور رکن اسمبلی نے علاقہ مکینوں کو پیسکو کے خلاف ورغلایا۔

دوسری جانب پولیس نے درخواست کے باوجود ایم پی اے کے خلاف اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔

تازہ ترین