• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: حسن رضا گوندل

صفحات: 368، قیمت: 900 روپے

ناشر: بُک کارنر، جہلم۔

حسن رضا گوندل کی اَن تھک محنت اور بُک کارنر جہلم کی ادب دوستی کی بدولت’’ سب رنگ کہانیاں‘‘ کی تیسری جِلد بھی دیگر دو جِلدوں کی طرح قارئین سے بھرپور داد سمیٹ رہی ہے۔ یہ جِلد بھی اپنے دَور کی رجحان ساز ڈائجسٹ، ’’سب رنگ ‘‘میں شایع ہونے والے سمندر پار کے شاہ کار افسانوں کے تراجم کے انتخاب پر مشتمل ہے۔معروف صحافی، مجیب الرحمٰن شامی کا مرتّب کی محنت اور لگن سے متعلق کہنا ہے کہ ’’سب رنگ ڈائجسٹ نے حسن گوندل کے ہاتھوں دوبارہ جنم لیا ہے۔‘‘ سچ بھی یہی ہے۔ 

اِس ڈائجسٹ کو ماضی کے گہرے تہہ خانوں سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر اِس کے عشّاق تک پہنچانے کی کہانی جہاں ادب دوستی کی ایک دِل چسپ رُوداد ہے، وہیں قابلِ تقلید بھی کہ کاش تاریخ میں گم باقی ادبی خزینوں کو بھی کوئی حسن گوندل مل جائے۔ زیرِ تبصرہ جِلد کی ایک خاص بات شکیل عادل زادہ کی دورِ طالبِ علمی کی خطوط نگاری کا تذکرہ ہے، جسے اُنھوں نے اپنے مخصوص شگفتہ، دِل نشین انداز میں بیان کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کہانیوں کے مزید انتخاب پر بھی کام ہو رہا ہے، جو جَلد کتابی صُورت میں شائقین کی نذر کیا جائے گا۔

تازہ ترین