• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھ،دیگر سمال ڈیمز پر کام تیز کیا جائے، عامر کیانی

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ غیر معیاری کام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے دادوچھ ڈیم سمیت دیگر سمال ڈیمز پر کام تیز تر کیا جائے تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر آ سکے۔ ملکی معیشت میں استحکام لانے کیلئے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف راجہ عامر کیانی نے جم خانہ راولپنڈی میں ضلعی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ،رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق،ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد،جاوید کوثر،فرح آغا،سمابیہ طاہر،راجہ صغیر،عابدہ راجہ،اعجاز خان جازی،منصور حیات،ڈپٹی کمشنر ، سی پی او سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین