• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ویڈیوز کا شوق پاکستان میں بےشمار حادثات کا باعث بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو پر ایکشنز کرتے گھومتے گھومتے ٹنکی میں جاگری ۔

لڑکی ٹک ٹاک بنانے میں اتنی مگن تھی کہ اسے اندازہ نہیں ہوا کہ ٹنکی کا ڈھکن بند نہیں ہے اور وہ حادثاتی طور پر اندر جا گری۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹنکی میں گرنے والی لڑکی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑی تعداد میں زیرگردش ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صارفین ویڈیوز بناتے ہوئے احتیاط کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔

گزشتہ ماہ سوات سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار حمید اللہ کو خودکشی کا اسٹنٹ کرتے ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار ویڈیو بناتے ہوئے لوڈ پستول سے اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

تازہ ترین