• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر راج کرنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

دنیا بھر میں مقبول ترین چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 16 سالہ امریکی صارف چارلی ڈی امیلو نے 10 کروڑ فالوورز رکھنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

چارلی ڈی امیلو کے قریب ترین فالوورز رکھنے والے جو 2 افراد ہیں ان کے محض 5 کروڑ فالوورز ہیں۔


16 سالہ چارلی ٹک ٹاک میں حقیقی معنوں میں راج کررہی ہیں کیونکہ ان کے فالورز ول اسمتھ سے دو گنا زیادہ، دی راک سے 3 گنا زیادہ، سیلینا گومز سے 4 گنا زیادہ اور کائلی جینر سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

2018 میں لانچ ہونے والی ایپ ٹک ٹاک پر چارلی ڈی امیلو نے ویڈیوز شیئر کرنے کا آغاز مئی 2019 میں کیا تھا اور ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اس اپلیکشن کی مقبول ترین صارف بن چکی ہیں۔


مختصر وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چارلی کا کہنا ہے کہ ’اچانک شہرت مل جانا بہت عجیب بھی لگتا ہے اور خوشی بھی ہوتی ہے۔ پہلے میں باہر نکلتی تھی تو کوئی مجھے نوٹس نہیں کرتا تھا لیکن اب ہر نظر میری طرف ہوتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پہلے تو یہ مجھے بالکل ہی عجیب لگتا تھا لیکن اب میں لوگوں کی اس توجہ کی عادی ہوتی جا رہی ہوں۔

تازہ ترین