• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اپنے ’آئرن برادر‘ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ’آئرن برادر‘ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے میں چین کے کردار کو سراہا جبکہ پاکستان کو ویکسین کی فراہمی پر چین کے سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ’آئرن برادر‘ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔

تازہ ترین