کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے قائم نجی منشیات بحالی مرکز میں نوجوان کی ہلاکت پر نوجوان کے لواحقین کی مدعیت میں بحالی مرکز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں بحالی مرکز کے مالک اور انتظامیہ سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
محمد حسنین کے بھائی کا موقف ہے کہ حسیب کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات تھے، نوجوان کو بحالی مرکز کے ملازمین نے تشدد اور جلا کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد 5 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک نوجوان کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔
نوجوان کو نشہ کی لت میں مبتلا ہونے پر نجی بحالی مرکز میں داخل کیا گیا تھا۔