• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے: حنا پرویز بٹ

رکنِ پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے  فردوس عاشق اعوان کی پروگرام میں پی پی رہنما قادر مندوخیل کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے رویے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔ فردوس جیسی خاتون عورت کے نام پر دھبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین دوسری خواتین کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔

فردوس عاشق کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ قادرمندوخیل نے انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، بدزبانی کی وجہ سے انہیں سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

تازہ ترین