پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کی کووریج کے لیے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے فردوس عاشق اعوان کو ’فی میل کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ کہہ دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ک جانب سے دنیا بھر کے کرکٹرز کو دیے گئے ایوارڈز میں سے ایک ایوارڈ میں ترمیم کی۔
ڈینس نے ایوارڈ میں فردوس عاشق اعوان کی کرکٹ کھیلتے تصویر لگائی، ایوارڈ میں فردوس عاشق اعوان کو دہائی کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین کرکٹ کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور بھارت پر تنقید بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے دورے کیلئے آئے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین ’بلڈی گورا‘ کے عنوان سے بھی ایک گانا ریلیز کر چکے ہیں جسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی۔