• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں عدالت نے 3طلبہ کے ساتھ پولیس کے رویے کو نسلی منافرت قرار دے دیا

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے پولیس کی جانب سے 2017ء میں امتیازی سلوک کے مقدمے کا فیصلہ متاثرطلبہ کے حق میں سنادیا۔ عدالت کے فیصلے میں پولیس کی جانب 3طلبہ کو علاحدہ کرکے شناختی کارڈ چیک کرنے کے اقدام کو نسلی منافرت قرار دیا۔ پیرس کی اپیل کورٹ نے 4برس قبل رنگ ونسل کی بنیاد پر تفتیش کا نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی حرکت قرار دیا۔
تازہ ترین