• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرینہ خان اور شہناز شیخ 35 برس بعد ساتھ نظر آئیں گی

ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں ’زویا‘ اور ’سنیا‘ کا لازوال کردار ادا کرنے والی شہناز شیخ اور مرینہ خان جلد پی ٹی وی کے ایک شو میں 35 برس بعد ساتھ شرکت کریں گی۔

ماضی کی مقبول ترین اداکارائیں عاصم یار تیوانہ کے پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ٹاک شو ’اسٹار این اسٹائل‘ میں ساتھ نظر آئیں گی۔

میزبان کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو ان کے چاہنے والے جلد اپنی ٹی وی اسکرین پر ساتھ دیکھیں گے۔


پروگرام کے نشر ہونے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا ہے لیکن جلد ہی یہ پروگرام نشر کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر مداح اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کی جوڑی کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بیتاب دکھائی دے رہے ہیں۔

ناصرف مداح بلکہ ماہ نور بلوچ اور زینب قیوم جیسی معروف شخصیات نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عاصم یار تیوانہ کو 35 برس بعد دونوں کو ساتھ لانے پر شاباشی دی۔

یاد رہے کہ ’تنہائیاں‘ 1985 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس نے اس وقت کے تمام ڈراموں کوپیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ڈرامے میں شہناز شیخ اور مرینہ خان نے بہنوں کا کردار ادا کیا تھا، شہناز شیخ نے ’زویا‘ جو مرینہ خان ’سنیا‘ کی بہن تھیں، کا کردار ادا کیا۔

تازہ ترین