• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ اداکارہ شہناز شیخ طویل مدت بعد منظرِ عام پر

ماضی میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول ترین اداکارہ شہناز شیخ نے جلد ہی نئے انداز میں سامنے آنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے طویل مدت بعد عمران عباس، مرینہ خان، ماریہ واسطی کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کیلئے کچھ نیا جلد سامنے لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

سابقہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس حوالے سے ساتھ کام کررہے ہیں یا مداحوں کیلئے وہ کیا نیا لانے والی ہی۔

پی ٹی وی میں اداکاری و میزبانی کے مختصر کیرئیر میں ہی  مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی شہناز شیخ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر کپڑوں کا کام شروع کیا تھا۔

ماضی کی مقبول ترین اداکارہ شہناز شیخ سوشل میڈیا پر بھی کم و بیش ہی دکھائی دیتی ہیں لہذا ان کے مداحوں کیلئے ایک طویل مدت بعد یہ پیغام کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔

 ماضی کے مشہور ڈرامے’تنہائیاں‘ میں ان کے کردار ’زویا‘ کو مداح اب تک نہیں بھلا پائے ہیں۔ ڈرامہ ’ان کہی‘ کو پہلی بار پی ٹی وی پر 1982 میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ شہناز شیخ، جاوید شیخ، شکیل، سلیم ناصر، بہروز سبزواری اور جمشید انصاری شامل تھے۔

تازہ ترین