• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ نور بلوچ طویل مدت بعد سامنے آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے طویل مدت بعد اپنی کوئی نئی سیلفی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی ہے جس میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے ہمراہ ایونٹ آرگنائزر قاسم یار تیوانہ بھی موجود ہیں۔

اپنی نئی تصویر میں ماہ نور بلوچ نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکھی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت و دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر صارفین یہی سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔

اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی جادو کی وجہ سے ایسی نظر نہیں آتیں بلکہ وہ پرکشش دِکھنے کے لیے بےحد محنت کرتی ہیں۔

ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

ماہ نور بلوچ نے بتایا تھا کہ وہ اچھی جلد کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں، اچھی صحت کی ادویات کا استعمال کرتی ہیں اور ہر روز کم سے کم 30 منٹ کی ورزش کرتی ہیں۔

ماہ نور کا بتانا تھا کہ انہوں نے چینی اور آٹے کا استعمال بالکل ختم کردیا ہے، وہ اپنے ناشتے اور دن کے کھانے میں دہی، سبزی اور چکن کا استعمال کرتی ہیں  ۔

 واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ نے گزشتہ برس اپنی 50ویں سالگرہ منائی تھی۔

ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا، انہوں نے اپنی اداکاری اور خوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

تازہ ترین