• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنو موبائل کی جانب سے کیمن سیریز کو TechTalk شو میں لانچ کر دیا گیا

پاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے کیمن سیریز کو لانچ کر دیا گیا ہے۔

کیمن سیزیز کو ایک شاندار ’ٹیک ٹاک‘شو میں لانچ کیا گیا۔ جس میں مشہور اداکار اور ٹیک انڈسڑی کے نامور لوگوں نے شرکت کی، ٹیک ٹاک شو ٹیکنو موبائل کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا گیا۔

ٹیک ٹاک شو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد شیخ، ہاجرہ یامین، ٹیک ایکسپرٹ بلال منیر، فوٹوگرافر عمیر بن نثار اور یوٹیوبر راحم پردیسی نے Camon 17 سیریز کے فیچرز پر ٹیک ٹاک کی اور صارفین کو کیمن سیریز کے شاندار فیچرز کے استعمال کے متعلق ٹپس بھی شئیر کیں۔

کیمن سیریز میں Camon 17 Pro اور Camon 17 شامل ہیں، Camon 17 pro کے خاص فیچرز میں 48MP کا سیلفی کیمرہ جبکہ 64MP کا Ultra Quad کیمرہ، 25W کا چارجر اور 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ شامل ہے۔

Camon 17 میں 48MP کا بیک کیمرہ اور MediaTek Helio G85 کا گیمنگ پروسیسر اور 5000mAh کی بیٹری نمایاں ہے۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے Camon 17 کو 24,999/- روپے کی قیمت جبکہ Camon 17 Pro کو 31,999/- روپے کی قیمت میں متعارف کرایا گیا۔

تازہ ترین