• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی کوشل اور ازابیل کیف کی ڈیٹنگ کی افواہیں گرم

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب سنی کوشل نے انسٹاگرام پر ترکی میں چھٹیوں کی تصاویر شیئر کیں۔

مداحوں نے نوٹ کیا کہ ان کی بعض تصاویر میں نظر آنے والے مقامات اور مناظر ازابیل کیف کی پہلے شیئر کی گئی پوسٹس سے ملتے جلتے ہیں۔

ایک تصویر نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی جس میں نظر آنے والی بلی ازابیل کی سابقہ پوسٹس میں بھی دکھائی دی تھی، اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید دونوں ایک ساتھ ترکی میں موجود تھے۔

سنی کوشل کی پوسٹ پر ازابیل کیف کے تبصرے کے بعد بھی افواہوں کو مزید تقویت ملی، ازابیل نے سنی کوشل کی جانب سے کتاب تجویز کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

سنی کوشل اور ازابیل کیف میں سے کسی نے بھی اب تک ان ڈیٹنگ کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید