• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں‘ لڑکی سے کزن کی زیادتی معاملہ پنچایتی طور پر حل‘ نکاح کرا دیا

لودھراں (نمائندہ جنگ) گیلے وال میں کزن پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام،مقدمہ درج ہونے پر ملزم نے لڑکی سے نکاح کرلیاپولیس تھانہ گیلے وال کے مطابق نواحی علاقے بستی بھٹیاں والی کی رہائشی ثانیہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کے کزن شعیب نے گھر میں گھس کراس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ثانیہ کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھیجا تو اس نے میڈیکل کروانے سے انکار کردیا دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی فیملی کے بڑوں نے معاملہ پولیس کی بجائے پنچایتی طور پر حل کرلیا اور ملزم شعیب اور ثانیہ کا آپس میں نکاح کروادیا ہے ایس ایچ او تھانہ گیلے وال کے مطابق پولیس قانون کے مطابق میرٹ پر کیس کی کارروائی کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید