• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کی مرینہ خان اور شہناز شیخ کے ساتھ تصویر وائرل

معروف اداکار عمران عباس کی ماضی کی معروف اداکارائیں مرینہ خان اور شیناز شیخ کے ساتھ ایک دلکش تصویر مقبول ہورہی ہے۔

عمران عباس نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں اداکاراؤں کو لِونگ لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس کہا۔

انہوں نے کہا کہ ’ان دو شاندار خواتین کے ساتھ وقت گزارنا انتہائی شاندار رہا، ان دونوں خواتین نے اپنی باکمال اداکاری سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمایا۔‘


اداکار نے لکھا کہ ’ان کہی، تنہائیاں اور دھوپ کنارے ایک کبھی نہ بھلانے والے ڈرامے ہیں۔‘

عمران عباس کے مطابق مرینہ خان اور شہناز شیخ ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں ’زویا‘ اور ’سنیا‘ کا لازوال کردار ادا کرنے والی شہناز شیخ اور مرینہ خان جلد پی ٹی وی کے ایک شو میں 35 برس بعد ساتھ شرکت کریں گی۔

تازہ ترین