• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل


روس میں رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اس دوران عمارت میں پھنسے بچوں کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد بچوں کو بچانے کے لیے پائپ پر چڑھے، ایک شخص نے ایک ہاتھ سے پائپ کو پکڑتے ہوئے بچے کو تھاما اور ایک میٹر دور کھڑے دوسرے شخص کو دیا پھر اس نے بچے کو نیچے کھڑے شخص کو دیا، تیسرے شخص نے بچے کو باحفاظت خاتون کے سپرد کیا۔

تینوں افراد نے عمارت میں پھنسے دوسرے بچے کو بالکل اسی طرح سے ریسکیو کیا۔