• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب شیئرز یومیہ کاروبار کی جھڑی ساتویں روز ٹوٹ گئی، آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے

ایک ارب شیئرز یومیہ کاروبار کی جھڑی ساتویں روز ٹوٹ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 8 جون سے مسلسل چھ کاروباری سیشن میں ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔

تاہم آج یہ سلسلہ ٹوٹ گیا، بازار میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد رہی۔

حصص بازار کا 100 انڈیکس آج 151 پوائنٹس کم ہو کر 48 ہزار 480 پر بند ہوا ہے، جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 31 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 417 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین