• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں اس بےضمیر دور میں آزادی رائے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


نعمان اعجاز نے اپنی تصویر کو دُنیا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’حکم تو نفس کو مارنے کا تھا لیکن لوگوں نے تو ضمیر ہی مار دیے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’یہ بیوقوف لوگ کون ہیں؟ اس بارے میں جاننے کے لیے ہمیں آزادی رائے کی ضرورت ہے۔‘

نعمان اعجاز کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن سے اتفاق کرتی نظر آرہی ہے۔

اس سے قبل نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں دُنیا کے سب سے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ ’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ والا جھوٹ ایک طرف۔‘

نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ ’آج کی اس دُنیا میں تو صورت ہی دیکھ کر رشتے بنائے جاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

تازہ ترین