• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان سب سے خطرناک جاندار شے ہے: نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسان کو دُنیا کی سب سے خطرناک جاندار شے قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی سے گفتگو کررہے ہیں۔


نعمان اعجاز نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس دُنیا میں تمام جاندار شے میں انسان سب سے خطرناک ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’یہ انسان کسی کو نہیں بخشتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے۔‘

اس سے قبل نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں دُنیا کے سب سے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ ’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ والا جھوٹ ایک طرف۔‘

نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ ’آج کی اس دُنیا میں تو صورت ہی دیکھ کر رشتے بنائے جاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

تازہ ترین