• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی لاشیں ملیں، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)2افراد کی لاشیں ملیں ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 15مکان نمبر L/Aسے 60سالہ محمد دلیل کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ اس نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے،متوفی ذہنی طور پریشان تھا، بندر گراؤنڈ کے قریب سمندر سے0 5 برس کے شخص کی لاش ملی،متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے،دریں اثنا کیماڑی رینجرز ہیڈ کواٹر ز کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ ناصر جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق مقتول کو سینے میں گولی لگی ہے، مقتول شپ مین ، مدینہ آرکیڈ کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ ، آبائی تعلق سوات سے تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید