• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور: پہاڑ سرک گیا، ملبے تلے دب کر 3 مزدور جاں بحق


ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقے سورج گلی میں پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بلاسٹنگ کے ذریعے پہاڑ سے پتھر نکالے جارہے تھے، جس سے پہاڑ کھوکھلا ہوچکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملبے تلے مزید 5 تا 6 مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تازہ ترین