• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان: اوباش لڑکوں کی لڑائی میں 2 نوجوان جاں بحق


ڈیرہ غازی خان میں اوباش لڑکوں کی آپس کی لڑائی میں دو نوجوانوں کی زندگیاں چلی گئیں۔ ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

نوجوانوں کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، جنہوں نے ملزمان کو سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

آٹھ جون کو ہونے والے واقعے میں ملزمان نے بازار میں فائرنگ کردی تھی، جس سے 2 نوجوان 17 سالہ زین العابدین اور18 سالہ راول گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

زین العابدین اپنی تین بہنوں اور والدین کا اکلوتا سہارا تھا۔

اٹھارہ سالہ راول غربت کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ کر ایک میڈیکل اسٹور میں ملازمت کرکے گھر چلا رہا تھا۔

تازہ ترین