• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن کی غیر قانونی اسمگلنگ، سبز کچھوؤں کو خطرہ


ایندھن کی غیر قانونی اسمگلنگ سبز کچھوؤں کی بقا کے لیے شدید خطرہ بن گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی حالیہ تحقیق میں ایندھن کی غیر قانونی اسمگلنگ سے سبز کچھوؤں کو لاحق خطرات سامنے آئے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اکتوبر 2020 میں ایران سے داران کے راستے ڈیزل اسمگل کیا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کی رپورٹ کے مطابق جیری کینز سے رسنے والے تیل نے ساحل کو آلودہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ریت میں دبے انڈوں پر وزن بڑھنے سے ان سے نکلنے والے کچھوؤں میں تبدیلیاں سامنے آنے لگی ہیں۔

ماہرین نے حکام سے ایندھن کی غیر قانونی اسمگلنگ کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین