• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل ہو تب بھی ایٹمی پروگرام کی اہمیت رہے گی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)مسئلہ کشمیر حل ہو تب بھی ایٹمی پروگرام کی اہمیت اپنی جگہ رہے گی ، سینیٹ میں گھریلو تشدد کی ممانعت اور تحفظ کے بل سے فرق پڑے گا، گھریلو تشدد میں کمی لانے کیلئے مائنڈ سیٹ بدلنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ میں تجزیہ کاروں بینظیر شاہ ، مظہر عباس ، منیب فاروق اور حسن نثار نے کیا۔ میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے بینظیر شاہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان جب تک مسئلہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دیتا رہے اس کا حل نکالنا مشکل ہوگا، ہمارے ملک میں اس نوعیت کے فیصلے وزیراعظم نہیں کرتے ہیں۔

مظہر عباس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے لیکن ہندوستان اس کا حل نہیں چاہتا ہے، بی جے پی کی سیاست نفرت کی ہے وہ حل کی طرف نہیں جائیں گے، عمران خان بنیادی بات کررہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو پاک بھارت جنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تازہ ترین