• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی وجہ سے بالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لیے بریک لیا ہے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انوشکا شرما آنے والا سال بھی اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے وقف کرنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اُنہوں نے فی الحال کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انوشکا شرما اپنی بیٹی کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی رِسک نہیں لینا چاہتیں اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے بالی ووڈ سے عارضی دوری اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب بھارتی طبی ماہرین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے، اس خطرے کی وجہ سے بھی انوشکا نے اپنی ٹیم کو کوئی بھی نیا پراجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما آخری بار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی فلم ’زیرو‘ میں نظر آئی تھیں جو سال 2018ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اٹلی جاکر شادی کی تھی اور رواں سال کی شروعات میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین